پاکستانتازہ ترین

وزیر اعظم ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ

اسلام آباد(بیوروچیف)وزیراعظم عمران خان شیخ محمد بن راشد المکتوم کی دعوت پر ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ ہوگئے،‏وزیراعظم اپنے دورے کے دوران ساتویں عالمی حکومتی اجلاس سے خطاب کریں گے۔تفصیلات کے مطابق ‏وزیر اعظم دورے کے دوران 7ویں عالمی حکومتی اجلاس سے خطاب کریں گے، جہاں وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر روشنی ڈالیں گے اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان اپنے خطاب میں حکومتی ترجیحات اوروژن پر بھی گفتگوکریں گے۔دورے میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی،وزیرخزانہ اسد عمر،وزیر برائے بحری امور علی زیدی، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور معاون خصوصی برائے اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین بھی وزیراعظم کے ہمراہاس کے علاوہ وزیراعظم متحدہ عرب امارات کی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گےسمٹ میں سربراہان مملکت اور 30 بین الاقوامی تنظیموں کے اعلیٰ حکام کی شرکت کریں گے،وزیر اعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق عمران خان شیخ محمد بن راشد المکتوم کی دعوت پر ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں شرکت کر رہے ہیں

یہ بھی پڑھیں  ابو ظہبی ٹیسٹ: پاکستان نے پہلے دن کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 269 رنز بنا لئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker