پاکستانتازہ ترین

ملک بھرمیں 12 سے 15 فروری تک بارشوں اور پہاڑوں پربرف باری کی پیش گوئی

اسلام آباد(پاک نیوز)محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں منگل12 سے 15 فروری تک پھر بارشوں اور پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ  پیر کو ملک میں داخل ہوگا ۔ محکمہ موسمیات نے 12 سے 15 فروری تک مزید بارشوں و برفباری کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ بارشوں کا باعث بننے والی مغربی ہواؤں کا سلسلہ  پیر کو ملک میں داخل ہوگا جس کیوجہ سے کوئٹہ، پشاور، خضدار، قلات ڈویژن، کوہاٹ، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں پرسوں سے تین دن تک بارش کا امکان ہے ، مری اور گلیات میں شدید برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں پیر سے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے تاہم شہر قائد میں 2 روز بعد پھر سرد ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور: میڈیا کو آرڈی نیٹر برائے نائب وزیراعظم سید نور کو 2012کا بیسٹ ایوارڈ دے رہے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker