شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / لبنانی وزیراعظم نے شریف خاندان کو معافی دلوانے کی غلطی تسلیم کرلی، فواد چوہدری

لبنانی وزیراعظم نے شریف خاندان کو معافی دلوانے کی غلطی تسلیم کرلی، فواد چوہدری

اسلام آباد (پاک نیوز) وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ لبنانی وزیراعظم سعد الحریری نے شریف خاندان کو معافی دلوانے کی غلطی تسلیم کرلی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں سعد الحریری نے کہا کہ شریف خاندان کو معافی دلوانا بڑی غلطی تھی۔فواد چوہدری کے مطابق وزیراعظم نے سعدالحریری کو بتایا کہ پاکستان میں نوازشریف کے این آر او کی بازگشت ہے۔ سعدالحریری نے کہا کہ شریف خاندان نے ایک بھی کمٹمنٹ پوری نہیں کی، جس پر شرمندگی ہوئی۔لبنانی وزیراعظم سعدالحریری نے نواز شریف کو پرویز مشرف سے این آر او دلوایا تھا

یہ بھی پڑھیں  بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی پر عمر قید کی سزا دینے کی منظوری دیدی گئی