شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / بین الاقوامی / ایران میں اسلامی انقلاب کے 40 سال مکمل ہونے پر جشن

ایران میں اسلامی انقلاب کے 40 سال مکمل ہونے پر جشن

تہران (ڈیسک نیوز) ایران میں اسلامی انقلاب کو چالیس سال مکمل ہونے پر جشن منایا جا رہا ہے۔ تہران میں دس ہزار افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ ملک گیر ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔ ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ہم اپنی فوج اور میزائل سسٹم کو بڑھانے کا کام جاری رکھیں گے۔خبررساں ایجنسی کےمطابق ایران میں اسلامی انقلاب کو چالیس برس مکمل ہو گئے۔ پورے ملک کی طرح دارالحکومت تہران میں بھی ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔ ایرانی صدرحسن روحانی نےعوام سےخطاب میں کہا ہےکہ ایران کے خلاف امریکی سازشیں کامیاب نہیں ہوگی۔ ایران میزائل اور ایرانی فوج کو بڑھانے میں کسی اجازت نہیں لے گا۔ حسن روحانی نےکہا کہ دشمنوں کی جانب سے دباؤ بڑھانے کے باوجود بھی ایران اپنی ملٹری پاور اور بیلسٹک میزائل پروگرام بڑھانےکاارادہ رکھتا ہے اور کسی بھی دباؤ میں نہیں آئیں گئے

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ:گھرکو آگ لگانے کے جرم میں 17افراد کے خلاف مقدمہ درج