شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / پاکستان وومن نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے سیریز دو ایک سے جیت لی

پاکستان وومن نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے سیریز دو ایک سے جیت لی

دبئی(نمائندہ سپورٹس) پاکستان وومن نے ویسٹ انڈیز وومن کو تیسرے اور آخری ون ڈے میں چار وکٹوں سے شکست دے کر سیریز دو ایک سے جیت لی۔دبئی میں ہونے والے آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں ہونے والے تیسرے اور آخری ون ڈے میں پاکستان وومن ٹیم نے ویسٹ انڈیز وومن ٹیم کو چار وکٹوں سے شکست دیدی۔ پاکستان کی جانب سے سدرا امین کی نصف سنچری، ڈیانا بیگ اور نشرا سندھو کی تین تین وکٹوں نے اہم کردار ادا کیا۔ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پہلے ہی اوور میں ڈیانا بیگ نے کیسیا نائٹ کو آؤٹ کر دیا اس کے بعد دیندرا ڈوٹن، اسٹیفائن ٹیلر کے درمیان 34 رنز کی پارٹنر شپ ہوئی اور اس کے بعد شیمائن کیمپبل اور ٹیلر کے درمیان 52 رنز کی پارٹنر شپ ہوئی کیمپبل کے آؤٹ ہونے کے بعد کوئی بھی بڑی پارٹنر شپ نہ ہو سکی اور ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم سینتالیس اعشاریہ تین اوور میں ایک انسٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے ڈیانا بیگ اور نشرا سندھونے تین تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ ثنا میر، کائنات امتیاز اور عالیہ ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان نے مقررہ ہدف چھ وکٹوں کے نقصان پر سینتالیس اعشاریہ دو اوور میں پورا کر لیا۔ پاکستان کی جناب سے سدرا امین نے 52 رنز بنائے جبکہ ندا ڈار 26 اورجویریہ خان 24 رنز نمایاں اسکورر رہیں

یہ بھی پڑھیں  غریب کسان پریشان فوڈ انسپیکٹرکاکسانوں کوبار دانہ دینے سے انکار