شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھیرو:شیخ عبدالحفیظ اللہ کے دین کی سربلندی کیلیے اپنا سب کچھ قربان کرنے کا جذبہ رکھتے تھے مقررین

بھائی پھیرو:شیخ عبدالحفیظ اللہ کے دین کی سربلندی کیلیے اپنا سب کچھ قربان کرنے کا جذبہ رکھتے تھے مقررین

بھائی پھیرو(نامہ نگار)سربلندی کیلیے وقف کیے رکھی۔وہ مولانا مودودی اور اس علاقے کے معروف سیاسی و دینی رہنما ڈاکٹر عبدالخالق مرحوم کے سچے عاشق تھے اور اللہ کے دین کی سربلندی کیلیے اپنا سب کچھ قربان کرنے کا جزبہ رکھتے تھے ۔ سٹیج سیکرٹری عبداللہ شکیل اور کسان بورڈ پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات حاجی محمد رمضان اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ مرحوم نے دین کی سربلندی کیلیے ساری عمر وقف کیے رکھی اور وہ دینی کاموں کیلیے دل کھول کر مدد کرتے تھے اور انسانیت کی خدمت کا جزبہ ان میں کوٹ کوٹ کر بھرا ہواتھا۔ جماعت اسلامی کے زونل امیر مقبول حسین کمبوہ اور مقامی امیر داؤد پرویز مغل نے کہا کہ مرحوم کی وفات سے علاقہ ایک سچے عاشق رسول سے محروم ہو گیا ہے انکا خلا بڑی مشکل سے پر ہوگا۔علاقے کے معروف سیاسی رہنما سردار نور احمد ڈوگر نے کہا کہ مرحوم نے یہاں کے سیاسی وڈیروں اور ظالموں کے خلاف بڑی جرات اور دلیری سے مظلوموں کی مدد کی اور کبھی بھی ان کے پائے استقلال میں لغزش نہیں آئی۔ علامہ صدیق ارشدنے مرحوم کو منظوم نزرانہ عقیت پیش کرکے حاضرین سے داد وصول کی۔مرحوم کے بیٹے شیخ ندیم حفیظ نے کہا کہ بطور باپ اانہوں نے اپنے اہل و عیال کے ساتھ ہمیشہ محبت اور شفقت کا سلوک کیا اور انہیں اللہ اور اسکے رسول کی تعلیم اور رزق حلال کمانے کی تلقین کی۔تعزیتی ریفرنس سے ملک محمد الیاس،ملک محمد عباس،ملک محمد عثمان بوٹا،محمد ارشد،اور دیگر نے بھی خطاب کرکے مرحوم کے ساتھ گزرے حسین لمحات کو اپنی زندگی کا سرمایہ قرار دیا۔مرحوم کی روح کیلیے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کے بعد تعزیتی اجلاس اختتام پزیر ہوا۔

یہ بھی پڑھیں  سبی: جشن آزادی کے سلسلے میں چلائی جانے والی آزادی ٹرین دو دن کی تاخیرسے سبی پہنچ گئی