شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / پتوکی اسسٹنٹ کمشنرکی عوام کی شکایات پر پتوکی،حبیب آباد،اورپھولنگرمیں مختلف پیٹرول پمپس کے خلاف کاروائی

پتوکی اسسٹنٹ کمشنرکی عوام کی شکایات پر پتوکی،حبیب آباد،اورپھولنگرمیں مختلف پیٹرول پمپس کے خلاف کاروائی

پتوکی (تحصیل رپورٹر )پتوکی اسسٹنٹ کمشنر آصف علی ڈوگر نے عوام کی شکایات پر پتوکی ،حبیب آباد ،اور پھولنگر میں مختلف پیٹرول پمپس کے خلاف کاروائی پیٹرول کی مقدار میں کمی اور طے شدہ ریٹ کی بجائے زیادہ قیمت پر پیٹرول فروخت کرنے پر متعدد پیٹرول پمپ مالکان کو جرمانے عائد کردیئے ہیں ۔اسٹنٹ کمشنر پتوکی آصف علی ڈوگر نے پولیس کے ہمراہ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے متعدد پیٹرول پمپ کے خلاف کریک ڈاون کیا۔ ناجائز منافع خوری کے ساتھ کم مقدار میں پیٹرول سیل کرکے عوام کو لوٹا جا رہا تھا جس میں گھرکی سی این جی حبیب آباد ، ملک پیٹرولیم،سلطان پیٹرولیم،اعوان پیٹرولیم ، ارشد پیٹرولیم،عروج پیٹرولیم،اور بلال پیٹرولیم کے مالکان کو ہزاروں روپے جرمانہ عائد کرکے موقع پر ہی وصول کر لیا اور پیٹرول پمپ مالکان کو وارننگ دی گئی کہ دوبارہ کوئی ایسی چیز سامنے آئی تو قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لاکر مالکان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی جائینگی جرمانے کی مد میں وصول شدہ دو لاکھ تیس ہزار رقم کو قومی خزانے میں جمع کروادیا گیاہے۔

یہ بھی پڑھیں  سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی گاڑی کو حادثہ