شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بلائینڈ مرڈر کیس کا معمہ حل۔کار ڈرائیورکو قتل کرکےکارچھیننےکی واردات میں ملوث ملزم گرفتار

بلائینڈ مرڈر کیس کا معمہ حل۔کار ڈرائیورکو قتل کرکےکارچھیننےکی واردات میں ملوث ملزم گرفتار

سنجھورو(نامہ نگار)بلائینڈ مرڈر کیس کا معمہ حل۔ ٹنڈوآدم میں کار ڈرائیور کو قتل کرکے کار چھیننے کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار ، کار برآمد۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ ٹنڈوآدم کے نزدیک گوٹھ بشیر کمبوہ میں نامعلوم چار ملزمان نے محمد امین ولد محمد شریف کمبوہ کو فائرنگ کرکے اس کا قتل کرنے کے بعد اس کی کرولا کار لے کر فرار ہو گئے پولیس زرائع کے مطابق پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری رکھیں اور بالآخر ملزم محمد مجاہد دودانی لغاری کو گرفتار کر لیا اور اس سے چھینی گئی کرولا کار بھی برآمد کر لی ہے۔ گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے اور دیگر ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ پولیس کے مطابق مزکورہ قتل کیس میں ملوث تمام ملزمان کو جلد گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  فیصل بنک ٹی 20: فائنل میں فیصل آباد وولفز نے سیالکوٹ اسٹالینزکوہرادیا