
چونیاں(نامہ نگار) اسلام میں ویلنٹائن ڈے جیسی مغربی خرافات کی کوئی گنجائش نہیں۔ اس دن کو زور شور سے منانے والے یہود وہنود کے کلچر کو فروغ دے رہے ہیں۔نبی ﷺ کی سنتوں کا مذاق اڑانے والے کل قیامت کے روز نبی رحمت ﷺ کو کیا منہ دکھائیں گے۔ ہمیں اپنی اولاد کی اسلامی اصولوں کیمطابق تربیت کرنی چاہئے۔جب ہم انہیں غیر مسلموں کا کلچر دیں گے تو پھر ان سے اچھے کاموں کی امید رکھنا فضول ہے۔ان خیالات کااظہارماہر تعلیم محمد افضل شاہین ،محمد امجد سراج نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی شعائر کا مذاق اڑانے والے کبھی بھی سرخرو نہیں ہو سکتے ۔ ان کی پکڑ ضرور ہوگی اور ان کا ٹھکانہ جنہم ہو گا اور وہ اس میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے۔ اپنے آپ کو مسلمان کہلانے والے نام نہاد روشن خیال اسلام اور نظریہ پاکستان کے مخالف اپنی روش درست کریں۔اسلامی تعلیمات کو اپنا کر ہی اخروی نجات ممکن ہے ۔ اگر وہ اسلامی تعلیمات کو اپنائیں گے تو اللہ کے فضل سے انکی دنیاکے مسائل بھی حل ہوں گے اور آخرت میں بھی رسوائی سے بچ جائیں گے۔