تازہ ترینعلاقائی

مصطفی آباد:ایس ایچ او تھانہ سید ثقلین بخاری کا چھاپہ،3500پتگیں، 400ڈور کی چرخیاں بر آمد

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد سید ثقلین بخاری کا چھاپہ،3500پتگیں، 400ڈور کی چرخیاں بر آمد، ملزمان رکشہ اور موٹر سائیکل پر پتنگیں اور ڈور لیجا رہے تھے، ملزمان مصطفی آباد اور اس کے نواحی دیہات میں پتنگیں فروخت کرنا چاہتے تھے، مقدمہ درج، پتنگ بازی جان لیوا کھیل ہے کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی، سید ثقلین بخاری ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد،تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد سید ثقلین بخاری نے ڈی پی او قصور ڈاکٹر آصف شہزاد کے خصوصی حکم پر سماج دشمن عناصر کی گرفتاری کیلئے ناکہ لگا رکھا تھا کہ ایک ملزم رکشہ اور دوسرا موٹر سائیکل پر پتنگیں اور ڈور لا رہے تھے جنہیں گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 3500پتنگیں اور 400چرخیاں ڈور بر آمد کرکے ملزمان اشرف اورعابد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، ایس ایچ او سید ثقلین بخاری نے کہا کہ پتنگ بازی جان لیوا کھیل ہے کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی، پتنگیں بازی کرنے والے اور پتنگیں فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری رہے گا،

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button