تازہ ترینعلاقائی

یوسف گیلانی ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش نہ ہوئے

gilaniاسلام آباد(بیوروچیف)سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی تیسرا نوٹس ملنے کے باوجود حج اسکینڈل میں ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش نہ ہوئے۔ایف آئی اے تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ حسین اصغر نے یوسف رضا گیلانی کو حج اسکینڈل میں 16 جولائی کو پیش ہونے کے لیے نوٹس جاری کیا تھا،تاہم سابق وزیر اعظم پیش نہ ہوئے۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق حج اسکینڈل میں یوسف رضا گیلانی کے عدم تعاون سے متعلق سپریم کورٹ کو آگاہ کیا جائے گا۔یوسف رضا گیلانی کا موقف ہے کہ وزیر اعظم کی حیثیت سے ان کے اقدامات کو استثنا حاصل ہے اور انہیں کسی انکوائری میں شامل ہونے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد کی جامعہ مسجدرحمانیہ چشتیہ گوگیرہ میں کھلی کچہری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker