تازہ ترینکھیل

پی ایس ایل فور: ملتان سلطانز کا آج اسلام آباد یونائیٹڈ سے مقابلہ ہوگا

دبئی(پاک نیوز سپورٹس) پی ایس ایل میں آج بھی 2 میچ کھیلے جائیں گے، ملتان سلطانز کا اسلام آباد یونائیٹڈ سے مقابلہ ہوگا جبکہ کراچی کنگز کی ٹیم لاہور قلندرز کے خلاف میدان میں اترے گی۔دبئی میں سپر لیگ سیزن فور میں آج پھر بڑے جوڑ پڑیں گے۔ جنوب کی پہچان ملتان سلطانز کا دوسرا امتحان، آج اسلام آباد سے مقابلہ ہوگا۔ میدان شام ساڑھے چار بجے سجے گا۔ محمد سمیع کی یونائیٹڈ نے پہلے میچ میں لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔کراچی کنگز کا لاہور قلندرز سے ٹاکرا ہوگا، دونوں ٹیموں کے درمیان رات 9 بجے میدان سجے گا۔ افتتاحی میچ میں عماد وسیم کے کنگز نے شعیب ملک کے سلطانز کو 7 رنز سے ہرایا تھا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker