شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پاکستان کا دو روزہ دورہ مکمل کر کے واپس روانہ

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پاکستان کا دو روزہ دورہ مکمل کر کے واپس روانہ

اسلام آباد(پاک نیوز) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پاکستان کا دو روزہ دورہ مکمل کر کے واپس روانہ ہوگئے ہیں۔ایوان صدر سے روانگی کے موقع پر صدر مملکت ممنون حسین نے سعودی ولی عہد کو الوداع کیا۔ سعودی ولی عہد نے کابینہ اراکین سے الوداعی مصافحہ کیا۔ سعودی ولی عہد کی واپسی کے موقع پر وزیراعظم پاکستان شاہی مہمان کی گاڑی چلا کر ایئرپورٹ پہنچے۔وزیر اعطم عمران خان اور سعوی ولی عہد محمد بن سلمان نے نور خان ایئربیس پر میڈیا سے گفتگو کی جس میں وزیر اعظم نے ولی عہد سے کہا کہ سوشل میڈیا پر آپ کے بیان کو سراہا جارہا ہے۔ پاکستانی افرادی قوت کیلئے آپ کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ پاکستانی قیدیوں کی رہائی پر آپ کے شکر گزار ہیں۔ آپ کی طرف سے خود کو پاکستان کا سفیر کہنا اعزاز ہے۔محمد بن سلمان نے کہا کہ ترقی کے سفر میں ہم پاکستان کے ساتھ ہیں۔ پاکستان کو ہمسایہ ممالک کے ساتھ پروان چڑھتے دیکھ رہا ہوں۔ پاکستان میں آکر خود کو گھر میں محسوس کیا، پاکستانی قیدیوں کی رہائی کو اپنا فرض سمجھتا ہوں۔ پاکستان آئندہ سالوں میں بڑی معیشت بنے گا۔وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی ولی عہد کو نور خان ایئربیس پر الوداع کیا۔ اس دوران وفاقی 

یہ بھی پڑھیں  پاکستان کا افغانستان میں کوئی خفیہ ایجنڈا نہیں،حناربانی کھر