شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے کام کرنے پر پابندی

بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے کام کرنے پر پابندی

نئی دہلی(نمائندہ شوبز) پلوامہ حملے کے بعد مودی سرکار نے پاکستانی اداکاروں پر بھارتی فلموں اور ڈراموں میں کام کرنے پر پابندی لگادی۔فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سینے امپلوائز (فوائس) اور انڈین فلم اور ٹیلی ویژن ڈائریکٹرز ایسوسی ایشن نے گزشتہ روز پلوامہ حملے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بھارتی فلموں اور ڈراموں میں پاکستانی اداکاروں پر مکمل طور پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔مودی سرکار نے اب باضابطہ طور پر پاکستانی اداکاروں پر بالی ووڈ اور بھارتی ڈرامہ انڈسٹری میں کام کرنے پر مکمل طور پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ ٹی سیریز سمیت دیگر میوزک کمپنیاں پہلے ہی پاکستانی گلوکاروں کے گانے اپنے یوٹیوب چینل سے ہٹاچکے ہیں۔دوسری جانب پاکستان میں شوبز سے تعلق رکھنے والے سنجیدہ حلقوں کا کہنا ہے کہ بھارتی فنکار و گلوکار پاکستانی فنکاروں اور گلوکاروں سے خوفزدہ رہتے ہیں اسی لئے موقع کا فائدہ اٹھا کر اب ایسی مہم ترتیب دی گئی ہے جس میں ایسے لوگ بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں جن کو وہاں کام نہیں ملتا جبکہ جہاں تک مودی سرکار کا تعلق ہے تو پلوامہ حملہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشتگردی کا نتیجہ ہے۔ معصوم اور بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام پر پہلے ہی پوری دنیا بھارت کے رویے کی شدید الفاظ میں مذمت کر رہی

یہ بھی پڑھیں  مانسہرہ : مختلف واقعات کے دوران ایک خاتون سمیت دو افراد جاں بحق