پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد، پشاور، لاہوراورکراچی میں بارش سے موسم خوشگوار

islamabad-rainکراچی(نامہ نگار)ملک کے مختلف حصوں میں کہیں موسلادھار اورکہیں ہلکی بارش سے،موسم خوشگوار ہوگیا۔اسلام آباد اور راولپنڈی کے بعض مقامات پر صبح کا آغاز گہرے کالے بادلوں ،تیز اور ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ ہوا،جس کے بعد بارش ہوتے ہی موسم سہانا ہو گیا۔ بارش سے گرمی اور حبس سے پریشان چہرے کھل اٹھے اورکئی روز سے پڑنے والی گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا۔کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی بارش اور بعض مقامات تیز بوندا باندی ہوئی۔ فیڈرل بی ایریا میں انچولی،سہراب گوٹھ اور ملحقہ علاقوں اور آئی آئی چندریگرروڈاوراطراف کے علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوارہوگیا۔لاہور شہر اور گردونواح میں بارش سے بعض نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔پشاورشہر اور گردونواح میں بھی آج صبح بارش ہوئی۔خیبر پختونخواہ کے ضلع مانسہرہ اور گردونواح میں موسلادھار بارش ہوئی۔ شانگلہ میں بشام سمیت ضلع کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ۔

یہ بھی پڑھیں  جوڈیشل کمیشن کا قیام ، ایم کیوایم کے سوا تمام جماعتیں متفق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker