پاکستانتازہ ترین

العزیزیہ ریفرنس: نواز شریف کی ضمانت کا فیصلہ پیر کو ہو گا

اسلام آباد(پاک نیوز) العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی ضمانت کا فیصلہ پیر کو ہو گا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ 25 فروری کو سابق وزیراعظم کی درخواست پر فیصلہ سنائے گی، نواز شریف نے طبی بنیادوں پر ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا کی تھی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ پیر کے روز دن 12 بجے فیصلہ سنائے گا۔ نیب نے نواز شریف کو ضمانت پر رہا کرنے کی مخالفت کی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 20 فروری کو نواز شریف کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ احتساب عدالت نے نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا سنائی تھی، نواز شریف بیماری کے باعث کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker