پاکستانتازہ ترین

کسی بھی جارحیت کا اسی شدت سے جواب دیا جائے گا، آرمی چیف

راولپنڈی(پاک نیوز) پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے واضح کر دیا ہے کہ پاکستان امن سے محبت کرنے والا ملک ہے، تاہم اگر جارحیت ہوئی تو اسی شدت سے اس کا جواب دیا جائے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کنٹرول لائن پر چری کوٹ اور باگسر سیکٹروں کا دورہ کیا اور پاک فوج کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔ جبکہ کمانڈر آرمی ائر ڈیفسن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل حمود زمان خان اس موقع پر موجود تھے۔آرمی چیف کو فارمیشن کمانڈرز کی جانب سے کنٹرول لائن کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں کے بلند جذبے کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں  غم نصیب اقبالؔ کو بخشا گیا ماتم ترا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker