تازہ ترینکھیل

پی ایس ایل سیزن 4، گلیڈی ایٹرز نے قلندرز کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی

شارجہ(نمائندہ سپورٹس) پی ایس ایل فور کے بارہویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کپتان سرفراز احمد کی ناقابل شکست نصف سنچری کی بدولت لاہور قلندرز کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔تفصیلات کے مطابق شارجہ میں کھیلے جانے والے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 144 رنز کا ہدف دیا جسے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کوئٹہ کی پہلی وکٹ 1 رن پر گری جب شین واٹسن بغیر کوئی رن بنائے راحت علی کی گیند پر آؤٹ ہوئے، گلیڈی ایٹرز کی دوسری وکٹ 26 رنز پر گری، روسو 17 رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔سرفراز احمد نے ناقابل شکست 52 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ محمد نواز 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، انور علی ایک رن پر ویسے نے بولڈ کیا۔ عمر اکمل کو 9 رنز پر حارث رؤف نے پویلین روانہ کیا، ڈیوین اسمتھ کو 2 رنز پر فخر زمان نے رن آؤٹ کیا، احسن علی نے 29 گیندوں پر 40 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے حارث رؤف نے دو جبکہ راحت علی، یاسر شاہ، لمن چانے نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ قبل ازیں پی ایس ایل سیزن فور کے بارہویں میچ میں سرفراز احمد نے لاہور قلندرز کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 144 رنز کا ہدف دیا۔فخر زمان نے 3 رنز بنا کر محمد نواز کی گیند پر عمر اکمل کو کیچ دے بیٹھے، سلمان بٹ آج بھی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور صرف 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ کورے اینڈرسن کو 19 رنز پر انور علی نے آؤٹ کیا، کل کے میچ کے ہیرو ڈیوڈ ویسے 20 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، گوہر علی کو 5 رنز پر غلام مدثر نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا، یاسر شاہ ایک رن بنا کر سہیل تنویر کا نشانہ بنے۔لاہور قلندرز کے کپتان اے بی ڈیولیرز نے ناقابل شکست 45 رنز کی اننگز کھیلی، سندیپ لمن چانے 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے غلام مدثر نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، سہیل تنویر نے دو وکٹیں حاصل کیں، انور علی، اور محمد نواز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی

یہ بھی پڑھیں  مریم اور بلاول کا عمران حکومت گرانے پر اتفاق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker