پاکستانتازہ ترین

پاک فضائیہ کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے، ایئر چیف مارشل

اسلام آباد(پاک نیوز) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ قومی امنگوں کے عین مطابق دشمن کی کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھر پور قوت سے جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے آج پاک فضائیہ کے فارورڈ آپریٹنگ بیسز کا دورہ کیا۔ فارورڈ آپریٹنگ بیسز پر تعینات پاک فضائیہ کے عملے سے گفتگو کرتے ہوئے ایئر چیف نے کہا کہ ہم ایک امن پسند قوم ہیں لیکن اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو ہم ہر قیمت پر اپنی فضائی سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ دیگر مسلح افواج کے شانہ بشانہ اپنی آپریشنل تیاریوں اور مکمل ہم آہنگی کی وجہ سے ہر قسم کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ پاک فضائیہ قومی امنگوں کے عین مطابق دشمن کی کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھر پور قوت سے جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ایئر چیف نے پاک فضائیہ کی بیسز کی پریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیااور عملے کے جذبے اور پیشہ ورانہ مہار ت کو سراہا

یہ بھی پڑھیں  ایک بہادر آدمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker