شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / عدالت کے فیصلہ سے آج ڈیل یا ڈھیل کا تاثر زائل ہو گیا، فواد چودھری

عدالت کے فیصلہ سے آج ڈیل یا ڈھیل کا تاثر زائل ہو گیا، فواد چودھری

اسلام آباد(بیوروچیف) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا آج کا نواز شریف کے حوالے سے فیصلہ بلکل درست ہے، آج ڈیل یا ڈھیل کا تاثر زائل ہو گیا، سمجھ نہیں آتا تیس سال اقتدار میں رہے پھر کہتے ہیں ہم پاکستان کے اسپتالوں میں علاج نہیں کرانا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے نواز شریف کیخلاف آج کے فیصلے کو سراہا اور کہا کہ یہ مقدمے ہمارے دور سے پہلے کے بنے ہوئے ہیں ہمارا تو نیب میں لگایا ہوا کوئی چپڑاسی میں نہیں ہے، آج ڈیل یا ڈھیل کا تاثر زائل ہو گیا۔فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارے لوگ بھی نیب نے پکڑے ہیں ہم نے شور نہیں مچایا، ساتھ ہی واضح کیا کہ نیب میں اگر کوئی ترمیم ہو گی تو وہ نیب کو مزید مستحکم کرنے کے لئے ہوگی، اچھی بات یہ ہے کہ نیب کو عوامی حمایت حاصل ہے۔ فواد چوہدری نے نعیم الحق کے ساتھ تعلقات پر بولے کے ان کے ساتھ ذاتی لڑائی نہیں مسئلہ ایک اصول کا ہے۔فواد چوہدری نے پیپلز پارٹی کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنایا کہا سندھ کے اسپتالوں کا جو حال ہے وہ خورشید شاہ صاحب کو بھی پتا ہے۔ سندھ کے اسپتالوں میں غریب لوگوں کا سانس لینا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔ اگر آپ بڑے ہیں یا خورشید شاہ کے قریبی ہیں تو 

یہ بھی پڑھیں  حجاج بن یوسف کی مکہ پر حملہ اور حجاز کی گورنری