شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / بین الاقوامی / ترجمان پاک فوج کی پریس بریفنگ دکھانے پر 13 بھارتی چینلز کو شوکاز نوٹسز جاری

ترجمان پاک فوج کی پریس بریفنگ دکھانے پر 13 بھارتی چینلز کو شوکاز نوٹسز جاری

نئی دہلی(ڈیسک نیوز) بھارت نے آزادی صحافت پر وار کیا ہے۔ترجمان پاک فوج کی پریس بریفنگ دکھانے پر بھارت نے تیرہ چینلز کو شوکاز نوٹسز جاری  کردیئے ہیں۔ شوکاز نوٹس بھارت کے بڑے ٹی وی چینلز کو جاری کیے گئے جن میں اے بی پی نیوز، سوریا سماچار، ترنگا ٹی وی بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ نیوز نیشن، زی ہندوستان، ٹوٹل ٹی وی اور نیوز 18 لوکمٹ کو نوٹسز جاری کیے گئے۔ جبکہ جے مہاراشٹرا، نیوز 18 گجراتی، نیوز 24 کو بھی شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔علاوہ ازیں سندیش نیوز، نیوز 18 انڈیا اور اے بی پی ماجھا کو بھی نوٹسز جاری کیے گئے ہیں

یہ بھی پڑھیں  طاہر القادری توپ کا لائسنس مانگتے ہیں اور پستول پر راضی ہو جاتے ہیں :خواجہ سعد رفیق