شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / پی ایس ایل سیزن 4 کے پانچ راؤنڈ مکمل ہوگئے ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرزٹاپ پوزیشن پر

پی ایس ایل سیزن 4 کے پانچ راؤنڈ مکمل ہوگئے ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرزٹاپ پوزیشن پر

لاہور(نمائندہ سپورٹس) ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ 4 کے پانچ راؤنڈ مکمل ہوگئے۔ تمام ٹیموں کے نصف میچز پورے ہونے پرکوئٹہ گلیڈی ایٹرزچارفتوحات کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پرفائزہے۔ملتان سلطانز چارمیچز ہارکرآخری نمبر پرموجود ہے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 4 کے پانچ راؤنڈز مکمل ہوگئے ہیں ۔نصف ایونٹ کے تکمیل کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرزٹاپ پوزیشن پرفائز ہے۔سرفرازاحمدالیون نے ابتدائی چارمیچز جیت کر8 پوائنٹس حاصل کیے۔گلیڈی ایٹرز کو پانچویں میچ میں کراچی کنگز نے شکست دی، تاہم کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹاپ پوزیشن برقرار ہے۔پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر پانچ میچوں میں تیسرے فتح حاصل کی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی جگہ دوسری پوزیشن پرقبضہ کرلیا۔ دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے بھی پانچ میچوں میں تین جیتے اوردوہارے، لیکن رن ریٹ کی بنا پر اس کی تیسری پوزیشن ہے۔لاہورقلندر پانچ میچوں میں دو میں فتح اور تین میں ناکامیوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔ کراچی کنگز نے پوائنٹ پوزیشن پر سرفہرست کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکر پانچ میچوں میں دوسری کامیابی حاصل کی اورچھٹے سے پانچویں نمبر پرپہنچ گئی۔ملتان سلطانز ، پشاور زلمی سے شکست کے بعد پانچ میچوں میں چوتھی ناکامی کے بعد چھٹی اور آخری پوزیشن پر چلی گئی۔ ٹورنامنٹ میں آج آرام کا دن ہے۔ کل چھٹے مرحلے کا پہلا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا

یہ بھی پڑھیں  حسین نواز آج چھٹی بار جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونگے