شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / سیکرٹری سکول ایجوکیشن کیپٹن محمد محمود (ر) کا پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا دورہ

سیکرٹری سکول ایجوکیشن کیپٹن محمد محمود (ر) کا پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا دورہ

لاہور(پاک نیوز) سیکرٹری سکول ایجوکیشن کیپٹن محمد محمود (ر) کا پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے صدر دفتر کا دورہ کیا۔ دورے کے موقع پر ڈی ایم ڈی (سپورٹ سروسز) کرنل عمران یعقوب(ر)نے فاؤنڈیشن کے مختلف پروگرامزایف اے ایس (FAS)،این ایس پی(NSP)،ای وی ایس(EVS)اور سپورٹ پروگرامزسی پی ڈی پی (CPDP) اے ڈی یو(ADU)کے متعلق بریفنگ دی۔ڈی ایم ڈی (سپورٹ سروسز)نے بتایاکہ سکول کی سلیکشن جغرافیائی انفارمیشن سسٹم (GIS)کے زریعے کی جاتی ہے پیف نے پنجاب کے ایسے علاقوں میں نیوسکول پروگرام کے زریعے1800 سے زائد سکول قائم کئے ہیں جہاں آبادی اورفاصلہ اس علاقے میں واقع کسی بھی سرکاری سکو ل کے درمیان 1کلومیٹرسے زیادہ ہے۔پیف پروگرام ایف اے ایس (FAS) کے تحت صوبہ پنجاب میں 3ہزارسے زائدسکولزمیں 16لاکھ سے زائد مستحق بچے وبچیاں پارٹنرتعلیمی اداروں میں مفت تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔اسی طرح ای وی ایس (EVS)پروگرام تعلیمی ادارے ایک معاہدے کے تحت بچوں کو مفت تعلیم دیتے ہیں جن کی فیس وؤچر کے زر یعے براہ راست پیف اداکرتاہے اس سکیم کے تحت 4لاکھ سے زائدبچے مفت تعلیم حاصل کررہے ہیں۔جبکہ سی پی ڈی پی CPDP))پروگرام اساتذہ کی پیشہ وارانہ تربیت کے لیے ٹریننگ کے فرائض سرانجام دیتاہے۔علاوہ ا زیں بورڈ آف ڈائریکٹرز اورپیف کے تنظیمی ڈھانچے میں شامل مختلف کمیٹیز جن میں پروگرام کمیٹی ،ایزیگٹیوکمیٹی،فنانس کمیٹی،ریکروٹمنٹ کمیٹی،سلیکشن کمیٹی،ایپلٹ کمیٹی،تعلیمی جائزہ کمیٹی اوررسک اینڈ آڈٹ کمیٹی کے بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ دی۔ سیکرٹری سکول ایجوکیشن کیپٹن محمد محمود (ر) نے پیف کی تعلیمی میدان میں کاوشوں کو سراہا اورمزیدبہترتعلیمی سہولیات مہیاکرنے کے عزم کااظہارکیا۔

یہ بھی پڑھیں  65 سالوں سے جوکام ہم نہ کرسکے.!