تازہ ترینعلاقائی

لاہورچلڈرن اسپتال میں ڈاکٹروں کی غفلت سے 3 بچےانتقال کرگئے

Hospital-480x238لاہور(نامہ نگار)چلڈرن اسپتال لاہور میں ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث تین بچے انتقال کرگئے، جس پر ورثاء نے احتجاج کرتے ہوئے میتیں سڑک پر رکھ کر سڑک بلاک اور میٹرو بس روک دی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق تینوں بچے آج علی الصبح ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث انتقال کرگئے۔ ورثاء کا بچوں کی اموات کا ذمہ دار ڈاکٹروں کو ٹھہراتے ہوئے احتجاج جاری ہے۔ ورثاء بچوں کی میتیں لے کر سڑک پر آگئے اور فیروز پور روڈ بلاک کر دی جس سے ٹریفک جام ہوگئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔  بعض مشتعل مظاہرین نے میٹرو روٹ پر پہنچ کر میٹرو بس سروس روک دی۔ اسپتال انتظامیہ کی کال پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی اور مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج بھی کیا۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ شہباز شریف نے بچوں کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے اسپتال انتظامیہ سے فوری رپورٹ طلب کرلی، جب کہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیسٹ رینکنگ، مصباح ٹاپ 10 بیٹسمینوں سے باہر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker