شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / وزیراعظم عمران خان مودی کو فون کرنے کیلئے تیار ہیں: شاہ محمود قریشی

وزیراعظم عمران خان مودی کو فون کرنے کیلئے تیار ہیں: شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(پاک نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان مودی کو ابھی فون کرنے کیلئے تیار ہیں.صدر ٹرمپ کے بیان کو اچھے انداز میں لینا چاہئے۔ پاکستان کے امریکہ سے دیرینہ تعلقات ہیں، امریکی مداخلت خطے میں امن وامان کیلئے مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ سعودی وزیر خارجہ آج پاکستان کے دورے پر پہنچ رہے ہیں.وزیر خارجہ نے دنیا نیوز سے گفتگو کے دوران کہا کہ ہم چاہتے ہیں خطے میں امن اور خوشحالی ہو، پہلے دن سے کہہ رہے ہیں ہم امن کے داعی ہیں، بھارت کی جانب سے خطے میں پیدا کردہ کشیدگی سیاسی مقاصد کیلئے ہے، گزشتہ روزسعودی وزیر خارجہ سے بات ہوئی، وہ آج سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا پیغام پہنچانے کیلئے پاکستان پہنچ رہے ہیں۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کشمیر خطے کا پلس پوائنٹ ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، پاکستان کا اس معاملے پر دوٹوک موقف ہے۔ ایران، چین اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ سے بات چیت ہوئی۔  چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، وزیراعظم ابھی مودی کو فون کرنے کو تیار ہیں، کیا بھارتی وزیراعظم بھی تیار ہیں

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم کا سخت ردعمل، لگتا ہے نیب پنجاب کا رخ کرنیوالی ہے: خورشید شاہ