شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / ٹی 20 رینکنگ: پاکستان کی نمبر ون پوزیشن برقرار

ٹی 20 رینکنگ: پاکستان کی نمبر ون پوزیشن برقرار

دبئی(نمائندہ سپورٹس) بھارت کی آسٹریلیاسے ہوم سیریز میں شکست نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کی ٹاپ پوزیشن مستحکم کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں آسٹریلیاسے ہوم سیریز میں شکست نے بھارت کے پوائنٹس ایک سوچوبیس سے ایک سوبائیس کردیے ہیں جس کے بعد ایک سوپینتیس پوائنٹس کے ساتھ پاکستان کی ٹاپ پوزیشن مستحکم ہوگئی ہے۔آسٹریلیانےایک سوبیس پوائنٹس کے ساتھ جنوبی افریقاکی جگہ تیسرے نمبرپرترقی کرلی ہے۔جنوبی افریقااورانگلینڈ یکساں ایک سواٹھارہ پوائنٹس لیکر چوتھے اورپانچویں نمبر پرہیں۔پاکستان کے بابراعظم بدستوردنیاکے نمبرون ٹی ٹوئنٹی بیٹسمین ہیں۔ کولن منرو کا دوسرا نمبرہے۔ آسٹریلیاکے گلین میکس ویل بھارت کے مقابل ترپن اورایک سوتیرہ رنز کی شانداراننگز کے بدولت دودرجہ ترقی پاکرتیسری اورآئرلینڈ کے مقابل ایک سو اٹھہتررنز کی بے مثال بیٹنگ کرنے والے افغان حضرت اللہ زازئی اکتیس درجہ ترقی کے بعد ساتویں پوزیشن پرپہنچ گئے۔ فخرزمان کی تین درجہ تنزلی کے بعدنویں پوزیشن ہے۔بولنگ میں افغان لیگ اسپنرراشدخان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ پاکستانی اسپنرز شاداب خان اورعماد وسیم ایک ایک درجہ ترقی پا کر دوسرے اورتیسرے نمبر پربراجمان ہوگئے۔ ٹاپ ٹین میں تیسرے پاکستانی بولرفہیم اشرف کی نویں پوزیشن برقرار ہے

یہ بھی پڑھیں  آج کا کارٹون