شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / مصطفی آباد:ایس ایچ او سید ثقلین بخاری کی کاروائی، پانچ افراد گرفتار

مصطفی آباد:ایس ایچ او سید ثقلین بخاری کی کاروائی، پانچ افراد گرفتار

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) ایس ایچ او سید ثقلین بخاری کی کاروائی، پانچ افراد گرفتار،ڈی پی او قصور کے خصوصی احکامات کی روشنی میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا، ایس ایچ اومصطفی آباد سید ثقلین بخاری ، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور ڈاکٹر آصف شہزاد کے خصوصی حکم پر سماج دشمن عناصر کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد سید ثقلین بخاری نے اشتہاری، اشتہاریوں کو پناہ دینے اور ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں پانچ افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کو جیل بھیج دیا، ایس ایچ اومصطفی آباد سید ثقلین بخاری نے کہا کہ ڈی پی او قصور کی طرف سے اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے خصوصی احکامات جاری کئے گئے ہیں، اشتہاریوں، سود خوروں،منشیات فروشوں کی گرفتاری کیلئے خصوصی اقدامات کر رہے ہیں،

یہ بھی پڑھیں  دیپالپور:معاشرے میں حقیقی امن رسول عربی کے قوانین واصول کے نافذالعمل سے ہی ممکن ہے ،مولانا حسان صدیقی