شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / چونیاں:سینئر ٹیچرقاری محمد وکیل اور ساجدمسیح ریٹائر ہوگئے

چونیاں:سینئر ٹیچرقاری محمد وکیل اور ساجدمسیح ریٹائر ہوگئے

چونیاں(نامہ نگار)سینئر ٹیچر قاری محمد وکیل اور ساجدمسیح ریٹائر ہوگئے ۔قاری محمد وکیل کی ریٹائرمنٹ سے محکمہ تعلیم ایک عظیم انسان سے محروم ہو گیا۔ ان کی 34 سالہ خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ عوامی و سماجی حلقوں اور سٹاف کا خراج تحسین۔ گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول چونیاں کے ٹیچرقاری محمد وکیل عرف قاری وکیل الرحمن اپنی4 3 سالہ شاندار تدریسی خدمات سرانجام دینے کے بعد ریٹائر ہوگئے۔ ان کے اعزاز میں سٹاف کی طرف سے الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں شرکت کرنے والے سابقہ سینئر ہیڈ ماسٹر فرحت حسین نقوی، سابقہ ہیڈ ماسٹر قاری خلیل الرحمان ،پرنسپل ملک اللہ داد، وائس پرنسپل عاکف ندیم ، محمد افضل شاہین،محمد رمضان شاہین، خالد محمود خاں ،شیخ محمد اکرم الطاف احمدو معززین علاقہ نے کہا کہ انکے تعلیمی رزلٹ ہمیشہ شاندار رہے ۔ ان کے ہزاروں شاگرد مختلف محکموں میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ ان کے کئی شاگرد محکمہ تعلیم میں بطور ہیڈماسٹراور درجنوں شاگرد بطور ٹیچر اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ انکو استادوں کا استاد کہا جاتا ہے۔ ۔ ان کا خلاء پر ہونا بہت مشکل ہے۔ ہمیشہ سکول وقت سے پہلے آتے اور مقامی اساتذہ کیلئے ایک رول ماڈل تھے۔ مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف کھانے کا اہتمام کیا گیا۔مقررین اور مہمانوں نے شاندار ویلکم اور الوداعی پارٹی دینے پر سٹاف کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں  کراچی: عوامی نیشنل پارٹی ہمیشہ سے جمہوری روایات کی امین رہی ہے