شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / ق لیگ نے پنجاب حکومت سے عدم تعاون کا عندیہ دے دیا

ق لیگ نے پنجاب حکومت سے عدم تعاون کا عندیہ دے دیا

لاہور(پاک نیوز) حکومتی اتحاد میں دراڑ پڑنے کا خدشہ،مونس الہیٰ کو وفاقی کابینہ میں شامل نہ کرنے کا معاملہ،مسلم لیگ( ق) نے پنجاب حکومت سے عدم تعاون کا عندیہ دے دیا۔ذرائع کے مطابق چودھری شجاعت اور نعیم الحق کی ملاقات میں فارمولہ طے کیا گیا تھا لیکن اس حوالے سے کوئی عملی اقدامات سامنے نہیں آسکے۔ مونس الہی کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن تاحال اس پر کوئی عملدرآمد سامنے نہیں آیا۔ شجاعت حسین اور نعیم الحق میں کابینہ کی توسیع پر اتفاق ہوا تھا، جبکہ ذراءٰ کے مطابق پرویز الہی کی جانب سے حکومت پر دباو بڑھانے کے لیے 2 روز قبل اجلاس بھی طلب کیا گیا تھا

یہ بھی پڑھیں  پتوکی کے نواحی گاؤں برجمہالم میں سوئی گیس کی ٹیم کا چھاپہ