تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو مین بازار اورگردونواح میں سات روز سے بلاجواز طویل لوڈشیڈنگ

load sheddingبھائی پھیرو(نامہ نگار) ھائی پھیرو مین بازار اورگردونواح میں سات روز سے بلاجواز طویل لوڈشیڈنگ سے کاروبار تباہ،روزہ داروں کا برا حال۔تاجر اور سماجی رہنماؤں کا بجلی کی بلاجواز بندش کی تحقیقات اور جلد از جلد بجلی کی بحالی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سات روز سے بھائی پھیرو مین بازار اورنواحی محلوں اور مارکیٹوں میں بلاجواز طویل لوڈشیڈنگ سے کاروبار تباہ ہوچکا ہے اورحبس اور گرمی سے روزہ داروں کا برا حال ہے ۔ مساجد اور گھروں میں لوگ بوند بوند پانی کو ترس رہے ہیں اور شہر میں کربلا کا سماں ہے ۔بھائی پھیرو واپڈا نے وزیر اعظم اور چیف جسٹس پاکستان کے احکامات ،،کہ روزوں میں بغیر شیڈوک کے لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی،، کی دھجیاں اُڑا رکھی ہیں۔تاجر رہنماء سید متقی ،چوہدری محمد طفیل گجر،شباب ملی کے ملک محمد عثمان ،ملک محمد عباس اور دیگر نے بجلی کی بلاجواز بندش کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے کہا کہ عوام کو افطاری ،تراویح اور سحری کے وقت شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے۔ ۔کروڑوں روپے سے لگائے گئے اشتہارات میں وزیر اعظم کی طرف سے سحری،افطاری اور تراویح کے وقت بجلی کی ترسیل کی خوشخبری سنائی گئی مگر حکومت کے سارے اعلانات اس وقت دھرے کے دھرے رہ گئے جب بھائی پھیرو میں ان احکامات کی واپڈا نے دھجیاں بکھیر دیں۔ بھائی پھیرو سب ڈویژ ن کے افسران کو بار بار اس چویل لوڈ شیڈنگ کے بارے کہا گیا مگر انہوں نے عوام کی ایک نہ سنی ۔تاجر رہنماؤں نے کہا کہ وزیر اعظم اور چیف جسٹس پاکستان نے بلاجواز لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے جو احکامات دیے واپڈا نے اسکی دھجیاں بکھیردی ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھائی پھیرو میں بلاجواز بغیر شیڈول کے طویل لوڈ شیڈنگ کا از خود نوٹس لیکر اس کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اور بجلی کی سپلائی فوری طور پر بحال کی جائے

یہ بھی پڑھیں  شاہد خاقان، مفتاح اسماعیل سمیت 12 ملزمان پر16 نومبر کو فرد جرم عائد ہوگی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker