شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / بلاول بھٹو پیر کے روز نواز شریف سے ملاقات کرینگے، ذرائع

بلاول بھٹو پیر کے روز نواز شریف سے ملاقات کرینگے، ذرائع

لاہوہر(پاک نیوز) بلاول بھٹو کو نواز شریف سے ملاقات کی اجازت مل گئی۔ ذرائع کے مطابق چیئرمن پی پی بلاول بھٹو سوموار کو نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہوم ڈپارٹمنٹ پنجاب نے ملاقات کی اجازت کا فیصلہ دیر سے گیا جس کی وجہ سے آج ملاقات ممکن نہیں، بلاول بھٹو وفد کے ہمراہ سوموار کی دوپہر نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کریں گے۔دوسری جانب پنجاب حکومت نے پیپلز پارٹی کو اجازت کے حوالے سے آگاہ کر دیا ہے۔یاد رہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی اجازت مانگی تھی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے چیئرمین پیپلزپارٹی کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے ملاقات کی اجازت دیدی۔ سوموار کو ہونے والی ملاقات میں قمر زمان کائرہ، مصطفیٰ نواز کھوکھر اور جمیل سومرو بھی بلاول کے ہمراہ ہوں گے۔ بلاول بھٹو ملاقات کے دوران نواز شریف سے ان کی صحت سے متعلق دریافت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں  وزیر اعظم نواز شریف کی عمران خان سے ملاقات