شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / Uncategorized / عمران کو نوازشریف اور بلاول سے کوئی خطرہ نہیں، شیخ رشید

عمران کو نوازشریف اور بلاول سے کوئی خطرہ نہیں، شیخ رشید


لاہور (پاک نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو نواز شریف اور بلاول سے کوئی خطرہ نہیں یہ چلے ہوئے کارتوس ہیں۔ ن لیگ کے قائد جہاں چاہیں گے ان کا آپریشن وہیں ہوگا۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے میاں نوازشریف اور آصف زرداری کو چلے ہوئے کارتوس قرار دے دیا۔ لاہور میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی بعد میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو نواز شریف اور بلاول سے کوئی خطرہ نہیں یہ چلے ہوئے کارتوس ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایران سے ریلوے کے نئے منصوبوں کی راہ ہموار ہونے جا رہی ہے۔ اپنے دو روزہ دورہ ایران کے دوران عمران خان کا پیغام حسن روحانی کو دیا جبکہ ترکی اور ایران کیساتھ مل کر ریلوے کے نئے منصوبوں کا آغاز بھی ہوگا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان بیس مارچ کو جناح ایکسپریس کا افتتاح کریں گے۔ جناح ایکسپریس سات ہزار کے ٹکٹ سے تیس تاریخ کو ٹرین چلا رہے ہیں

یہ بھی پڑھیں  سنجھورو:اپنے مذہب اورعقیدے پر قائم رہیں، حروں کے روحانی پیشوا پیر پاگارہ