شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / جمبر:خانکے موڑ کے قریب جوئے کے اڈے پرچھاپہ، چارجواری موقع پرگرفتار

جمبر:خانکے موڑ کے قریب جوئے کے اڈے پرچھاپہ، چارجواری موقع پرگرفتار

جمبر(نامہ نگار)چوکی انچارج جمبرنے خانکے موڑ کے قریب بی ایس لنک کینال کی غار میں قائم با اثر وڈیرے کی سرپرستی میں قائم جوئے کے اڈے پر کامیاب چھاپہ چارجواریوں کو موقع پر گرفتار کرکے داؤ پر لگے ہوئے13ہزار 50روپے برآمد کرلیے ۔ایک جواری فرار۔ ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں حوالات بند کردیا ،تفصیلات کے مطابق نواحی گاوں خانکے موڑ میں ایک با اثر وڈیرے کی سرپرستی میں بی ایس لنک کینال کے کناروں میں پڑی ایک غار میں ایک انوکھا جوا خانہ قائم تھا۔خفیہ غار میں کافی عرصہ سے جوا کھیلا جارہا تھا مگر پولیس اس کو تلاش کرنے میں ناکام رہتی گزشتہ روز جمبر چوکی کے نئے چوکی انچارج محمد صادق سب انسپکٹر نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ گشت پر تھے کہ انہیں مخبری ہوئی کہخانکے موڑ کے نزدیک چند جواری تاش پر جوا کھیل رہے ہیں جس پر انہوں نے کامیاب چھاپہ مارکرعبدالعلیم خانزادہ۔جمیل احمد طوطی ،سلیم راجپوت،فیاض احمد ساکنان خان کے موڑ کو جوا کھیلتے رنگے ہاتھوں پکڑلیا اور داو پر لگی 13ہزار 50 روپے بھی قبضہ میں لے لیے ،تاش کے پتے بھی بطور ثبوت قبضہ میں لے گئے ۔ایک ملزم شفیق راجپوت موقع سے فرار ہو گیا ۔ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرکیجواریوں کو حوالات میں بند کر دیا

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : اخترآباد، کراچی سے پنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس نے ریلوے لائن عبور کرنے والے میاں بیوی کے چیتھڑے اڑا دئیے