شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / ڈاکٹر مراد راس کے آج کے ٹویٹ پر پیف پارٹنرز اتحاد نالاں

ڈاکٹر مراد راس کے آج کے ٹویٹ پر پیف پارٹنرز اتحاد نالاں

لاہور(نامہ نگار) صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کے آج کے ٹویٹ سے پیف پارٹنرز مشتعل ہوگئے ہیں۔ پیف پارٹنرز اتحاد ، تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر مراد راس صوبائی وزیرتعلیم نے پیف پارٹنرز کے احتجاج کے حوالے سے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وہ اپنا شوق پورا کرلیں۔ جس پر پیف پارٹنرز اتحاد کے لیڈران کافی  ناراضگی اور غصے کا اظہار کررہے ہیں۔ پیف پارٹنرز اتحاد کے لیڈران نے مراد راس صاحب کو یاد کرایا کہ آپ نے کہاتھا کہ احتجاج کروگے تو کنٹینر اور کرسیاں مہیا کریں گے اب آپ ان کا انتظام کریں 19 مارچ کو پیف پارٹنرز لاہور آرہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس طرح بیان سے وہ اپنی حکومت کے لیے مشکلات پیدا کررہے ہیں۔ پیف پارٹنرز اتحاد کے لیڈران نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات نہیں مانے گئے تو ہم 19 مارچ کو پرامن احتجاج کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں  آصف علی زرداری کے بعد بلاول بھی آج لاہور پہنچیں گے