شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / بین الاقوامی / نیوزی لینڈ مساجد میں دہشت گردی کا مرکزی ملزم برینٹن عدالت میں پیش

نیوزی لینڈ مساجد میں دہشت گردی کا مرکزی ملزم برینٹن عدالت میں پیش

کرائسٹ چرچ(ڈیسک نیوز) نیوزی لینڈ مساجد میں دہشت گردی کا مرکزی ملزم برینٹن کوعدالت میں پیش کر دیا گیا، جس پر قتل کے الزمات عائد کر کے 5 اپریل تک ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔وزیراعظم نیوزی لینڈ نے مساجد میں دہشت گردی پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا اطلاع کے 36 منٹ بعد ملزم کو گرفتار کیا گیا، واقعے میں ملوث شخص کے پاس بندوق کا لائسنس تھا، وقت آگیا ہے گن قوانین تبدیل کیے جائیں۔ انہوں نے کہا حملہ آور پولیس کی تحویل میں ہے، متاثرہ کمیونٹی کی ہرممکن مدد کی جا رہی ہے، متاثرین کو بہت بڑا مالی پیکج دیا جائے گا۔ یاد رہے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں بڑی دہشت گردی، 2 مساجد پر فائرنگ کے نتیجے میں 49 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔ مسلح شخص نماز جمعہ کے بعد مسجد میں داخل ہوا اور خود کار ہتھیار سے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ حملہ آور نے کئی بار گن ری لوڈ کی اور مختلف کمروں میں جا کر فائرنگ کرتا رہا۔ مقامی میڈیا کے مطابق حملہ آور اس دوران ہیلمٹ پر لگے کیمرے سے ویڈیو بناتا رہا اور انٹرنیٹ پر براہ راست دکھاتا رہا۔پولیس کو حملہ آور کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے تارکین وطن اور مسلم مخالف مواد ملا ہے۔ پولیس کمشنر مائیک بش کے مطابق ایک خاتون سمیت تین مردوں کو حراست میں لیا گیا ہے، حملہ آور کی گاڑی سے دھماکا خیز ڈیوائسز بھی ملی ہیں، حملہ آور کا تعلق آسٹریلیا سے ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں متعدد افراد کو گولیاں لگی ہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ودیا بالن کو پاکستانی فلموں کی پیشکش