شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / پشاور زلمی، یونائیٹڈ کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گئی

پشاور زلمی، یونائیٹڈ کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گئی

کراچی (پاک نیوز سپورٹس) پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے دوسرے ایلیمنیٹر میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر مسلسل تیسری بار فائنل میں جگہ بنالی۔نیشنل اسٹیڈ یم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع نے ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے زلمی کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔پشاور زلمی کے اوپنرز کامران اکمل اور امام الحق نے 135 رنز کا اوپننگ اسٹینڈ فراہم کیا۔ کامران اکمل نے 3 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 73 رنز بنائے، جبکہ امام الحق 2 چھکے اور 7 چوکے لگا کر 58 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔پشاور نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنائے۔ زلمی کی جانب  پولارڈ نے 37 اور ڈیرن سیمی نے بھی 30 رنز کی اننگز کھیلیں۔پشاور زلمی کے 215 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز رونکی اور ڈیلپورٹ نے کیا تاہم یونائیٹڈ کی پہلی وکٹ 24 رنز پر گری اور رونکی 17 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ہیلز بھی ایک رن بناکر پویلین لوٹے جس کے بعد تیسری وکٹ پر ڈیلپورٹ اور والٹن نے مزاحمت کی کوشش کی لیکن 86 کے مجموعی اسکور پر ڈیلپورٹ 28 رنز بناکر حسن علی کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بناسکی اور اسے 48 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے والٹن 48، فہیم اشرف 31 اور ڈیلپورٹ 28 رنز بناکر نمایاں رہے۔ زلمی کے حسن علی اور جورڈن

یہ بھی پڑھیں  چنیوٹ : وزیراعلیٰ پنجاب لون اسکیم کی جعلی ٹیم پکڑی گئی