
لاہور(نامہ نگار)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنرز نے صوبائی وزیرتعلیم مراد راس اور سیکرٹری ایجوکیشن کے حکم پر پیف پارٹنرز سکولز کو نئے ایڈمیشن اوپن نہ کرنے پر 19 مارچ کو ناصر باغ میں احتجاج کی کال دے دی۔ یادر ہے کہ موجودہ حکومت نے فنڈز کی کمی کا بہانہ لگاتے ہوئے پیف سکولز نئے داخلے سے روک دیا ہے۔ جبکہ دوسری طرف بتایا جارہا ہے کہ نئی حکومت کا ٹاسک ہے کہ پیف سکولز کو داخلے سے روک کر گورنمنٹ سکولز کے انرولمنٹ میں اضافہ کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق والدین خود اپنے بچوں کو گورنمنٹ سکولز میں داخل نہ کرانا چاہتے۔ سیکرٹری ایجوکشن خود جانتے ہیں کہ پیف سکولز کتنی معیاری اور اچھی تعلیم دے رہے ہیں جبکہ گورنمنٹ سکول میں سب کچھ وافر ہونے کے باوجود تعلیم کا نام نہیں۔ پیف پارٹنرز اتحاد کے لیڈران نےعمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ کچھ لوگ آپ کی حکومت کو فیل کرانا چاہتے ہیں اس لیے فی الفور ایکشن لیتے ہوئے پیف سکولز کو نئے داخلے کرنے اور فیس میں اضافہ کرنے احکامات جاری کریں کیونکہ ملک اس وقت کسی احتجاجی تحریک کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ پیف پارٹنرز اتحاد کے لیڈران کا کہنا ہے کہ اگر 19 مارچ کو ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تویہ احتجاج دھرنے میں بھی تبدیل ہوسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کے 36 اضلاع سے پیف پارٹنرز نے لاہور احتجاج میں آنے کے لیے گاڑیاں، بینرز، فلیکس تیار کرالیے ہیں جبکہ دوسری طرف لیڈران کی طرف سے ہدایت ہیں کہ پارٹنرز دھرنے کی بھی تیاری کرکے آئیں اگر اسی دن مطالبات نہ مانے گئے تو دھرنا بھی دیا جاسکتا ہے۔
You must be logged in to post a comment.