شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / میونسپل کمیٹی بھائی پھیرومیں 18سے23مارچ تک ہفتہ صفائی منایا جائے گا

میونسپل کمیٹی بھائی پھیرومیں 18سے23مارچ تک ہفتہ صفائی منایا جائے گا

بھائی پھیرو(نامہ نگار)حکومت پنجاب کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی بھائی پھیروتحصیل پتوکی میں 18سے23مارچ تک ہفتہ صفائی منایا جائے گا، شہریوں میں اپنے شہر کو صاف ستھرا رکھنے، شجرکاری کی ترغیب دینے کیلئے آگاہی واکس کا انعقاد مورخہ2019.03. 18بروز سوموار صبح 9 بجے لیڈیز پارک نزد تھانہ صدر بھائی پھیرو میں کیا جائے گا اور شجر کاری مہم کا بھی افتتاح کیا جائے گا،جبکہ اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے عوامی حلقوں سے بھی بھرپور تعاون حاصل کیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار چیئرمین میونسپل کمیٹی بھائی پھیرو رانا عامر نثار خاں، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی بھائی پھیرو طیب مقصود ،صبح صادق نقیبی اکاؤنٹنٹ نے ہفتہ صفائی کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں میونسپل کمیٹی کے تمام آفیسران،پریس کے نمائندوں سمیت تاجر حضرات بھی موجود تھے چیئرمین صاحب نے کہا کہ ہفتہ صفائی کی افتتاحی تقریبات میں منتخب عوامی نمائندوں، سیاسی و سماجی شخصیات، این جی اوز، میڈیا کے نمائندوں کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے۔ شہر کو خوبصورت بنانے کے لئے خصوصی مہم چلائی جائے گی جبکہ مساجد میں علماء کرام شجرکاری اور صفاء کی ترغیب کے لیے جمتہ المبارک کے خطبات میں شہریوں کو اسلامی نقطہ نظر کے مطا بق آگاہی دیں گے، ہفتہ صفائی کے دوران شہر بھر میں صفاء کی جائے گی اور 1500 پودے اس ہفتے میں پارکوں، ڈسپوزل ورکس اور سٹیڈیم میں لگاے جاءں گے اور مزید یہ کہ انکروچمنٹ ختم کرنے کے لئے عملہ انکروچمنٹ کی ڈیو ٹی لگا دی گء ہے آخری دو روز میونسپل کمیٹی بھائی پھیرو شاہراہوں کی صفائی کی خصوصی مہم چلائیں گے جبکہ ہفتہ صفائی کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالوں کی حوصلہ افزائی کیلئے خصوصی سرٹیفکیٹ بھی دئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  شکارپور: امام بارگاہ میں دھماکا،20 افراد جاں بحق، 50زخمی