شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / نمازیوں کی شہادت سے پرچم اسلام سرنگوں نہیں سربلندہوا: محمدناصراقبال خان

نمازیوں کی شہادت سے پرچم اسلام سرنگوں نہیں سربلندہوا: محمدناصراقبال خان

لاہور(پریس ریلیز) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان، سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدور ناصرقریشی،شیخ طلال امجد ،ندیم اشرف ،تنویرخان ، مخدوم وسیم قریشی ایڈووکیٹ،میاں زاہدلطیف، محمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ ،سلمان پرویز،مرکزی نائب صدور ناصرچوہان ،ممتاز اعوان ،محمد شاہد محمود ،صدرنیویارک محمدجمیل گوندل،صدربلوچستان کامران خان بازئی ،صدر پنجاب محمدیونس ملک ، صدر مدینہ منورہ سرفرازخان نیازی،صدرکراچی یونس میمن ،صدر چنیوٹ راناشہزادٹیپو ،صدرفیصل آبادندیم مصطفی،صدرٹیکسلا سردارمنیراختر اور صدر قصور میاں اویس علی نے کہا ہے کہ مساجد میں خون کی ہولی کھیلنے اور نفرت کی آگ بھڑکانیوالے انسان نہیں شیطان ہیں۔اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ مسلمان دہشت گردی کانشانہ بنے،پچاس نمازیوں کی دلخراش شہادت کے باوجود د نیا بھرمیں مسلمان پرامن رہے۔چھ پاکستانیوں سمیت پچاس نمازیو ں کی شہادت میں ملوث دہشت گرد کے سرپرجنون اورخون سوارتھاوہ قابل رحم نہیں ۔ نمازیوں کی شہادت سے پرچم اسلام سرنگوں نہیں بلکہ مزید سربلندہوا۔ دہشت گرد اوران کے آقایادرکھیں کشمیر اورفلسطین سمیت دنیا بھرمیں مسلمانوں کے قتل عام سے دین فطرت اسلام ختم نہیں ہوگا۔عالمی ضمیرکا اسلام اوراہل اسلام کے ساتھ اظہار یکجہتی دہشت گردوں کی سوچ کیخلاف علم بغاوت ہے ۔ عالمی ضمیر کواس سانحہ کے ماسٹرمائنڈکاپہنچنا اورمستقبل میں اس قسم کے سانحات کو روکناہوگا۔مغربی میڈیانے ہمیشہ اسلام کیخلاف تعصب اورنفرت کوہوادی ۔اسلام پرتنقید کیلئے اس دین فطرت کامطالعہ ضروری ہے اورجس کو اسلامی تعلیمات سے آگہی ہوجائے وہ تنقید چھوڑکردائرہ اسلام میں داخل ہوجا تا ہے ۔جعفر ایکسپریس میں دہشت گردی کے نتیجہ میں قیمتی انسانی جانوں کاضیاع قومی سانحہ ہے۔ وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔محمدناصراقبال خان ،محمدرضاایڈووکیٹ ،ناصرقریشی،شیخ طلال امجد اورمخدوم وسیم قریشی نے مزید کہا ہے کہ عالمی ضمیر انسانیت کوہرطرح کی منافرت اورانتہاپسندی سے بچانے کیلئے ایک متفقہ ضابطہ اخلاق بنائے۔دنیا کومٹھی بھر جنونیوں کے رحم وکرم پرنہیں چھوڑاجاسکتا۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پرانتہائی پسندی کا اظہار کرنیوالے عناصر کوعبرت کانشان بنانے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نیوزی لینڈ کاغمزدہ خاندانوں کے ساتھ اظہارہمدردی کیلئے انہیں گلے لگانااور اپنے سرپر دوپٹہ اوڑھنا مستحسن اورقابل قدر اقدام ہے۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:گزشتہ روز نااہل ٹی ایم اے پتوکی کی نااہلی کے متعلق میں خبر شائع ہونے پر کھلبلی مچ گئی