تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:نادار کا شاندار کارنامہ دو سگے بھائیوں کی بیویوں کے رشتے ہی تبدیل کر دئیے

nadraاوکاڑہ(محمد مظہررشید)نادار کا شاندار کارنامہ دو سگے بھائیوں کی بیویوں کے رشتے ہی تبدیل کر دئیے چھوٹے بھائی کی بیوی کو بڑے جبکہ بڑے بھائی کی بیوی کو چھوٹے کی بیوی بنا دیا چار سال سے شناختی کارڈ کی درستگی کے لیے دھکے کھانے والے دونوں شناختی کارڈوں کی درستگی تا حال نہ ہو سکی ،تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی گاؤں 29ٹوآر کے رہائشی محنت کش اسلم اور اشرف دو سگے بھائی ہیں اسلم کی شادی رانی بی بی جبکہ اشرف کی شادی شرفاں بی بی نامی خاتون سے ہوئی تھی ۔شادی کے بعد جب انہوں نے اپنے نئے شناختی کارڈ بنوانے کے لیے نادرا آفس سے رجوع کیا تو نادار دفتر والوں نے ان کا تمام ڈیٹا لے کر ان کو نئے شناختی کارڈ جاری کر دئیے لیکن نادرا کی ہو شیاری اور تیز ی اس وقت دیکھنے میں سامنے آئی جب رانی بی بی کے شناختی کارڈ پراس کے حقیقی شوہر اسلم کے بجائے اشرف کا نام درج کر دیا گیاجبکہ شرفاں بی بی کے شناختی کارڈ پر اس کے شوہر اشرف کے بجائے اسلم درج کر دیا گیا یوں نادرا نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں بھائیوں اور ان کی بیویوں کے رشتے ہی تبدیل کر دئیے رانی بی بی اور شرفاں بی بی نے میڈیا سنٹر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کے 2009میں ان کے شناختی کارڈ کا جراء ہوا اسی وقت سے لے آکر آج تک مسلسل نام کی درستگی کے لیے دھکے کھا رہی ہیں لیکن ان کی کہیں شنوائی نہیں ہو رہی نادار آفس والے رابطہ کرنے پر ہمارا تمسخر اڑاتے ہیں ۔جبکہ اہل علاقہ کے رہائشی افراد ہمیں کہتے ہیں کے اب تمہارے اور تمہارے شوہروں کے درمیان رشتے ٹوٹ چکے ہیں ۔رانی بی بی نے بتایا کے اب ہمیں اپنے شاختی کارڈز پر شوہر کا نام غلط درج ہونے سے بہت سے مشکلات پیش آ رہی ہیں ۔بچوں کے تعلیم سرٹیفیکٹ کے حصول ،بنک اکاونٹس اور بچوں کے نئے شناختی کارڈز کے اجراء سمیت بہت سی مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے وزارت داخلہ کے اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے شناختی کارڈز درست بنانے اور ذمہ دران کے خلاف محکمانہ کاروائی کے احکامات صادر کیے جائیں ۔

یہ بھی پڑھیں  لیفٹننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ نئے آرمی چیف مقرر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker