شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / پتوکی:بجلی چوری کی ریکوری کیلئے جانے والی واپڈا کی ٹیم پر پندرہ افراد کا حملہ

پتوکی:بجلی چوری کی ریکوری کیلئے جانے والی واپڈا کی ٹیم پر پندرہ افراد کا حملہ

پتوکی (تحصیل رپورٹر )بجلی چوری کی ریکوری کیلئے جانے والی واپڈا کی ٹیم پر پندرہ افراد کا حملہ ۔ٹیم کو سنگین نتائج کی دھمکیاں یرغمال بنا لیا ۔TEPبیگ اور دیگر سامان چھین لیامقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق محکمہ واپڈا کی ٹیم ایس ڈی او واپڈا رورل تنویر حسین شاہد کی قیادت میں ریکوری کیلئے جب پرانی منڈی پتوکی پہنچی تو ٹیم نے محمد ابراہیم کے بل جو کہ 1,79,852روپے تھا عدم ادائیگی پر میٹر اتار لیا اسی دوران ملزم علی ، محمد صغیر اپنے بارہ نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا اور واپڈا کی ٹیم کو یرغمال بنا لیا اور انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور ان کا سامان چھین لیا۔15پر کال کرنے پر سٹی پولیس پتوکی موقع پر پہنچی اور واپڈا ٹیم کو ملزما ن کے چنگل سے نجات دلائی ۔تھانہ سٹی پولیس پتوکی نے ایس ڈی او واپڈارورل پتوکی تنویر حسین شاہد کی تحریری درخواست پر علی ، محمد صغیر اور انکے بارہ نامعلوم ساتھیوں سمیت پندرہ ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 186,382,342ت پ مقدمہ درج کر لیا ہے

یہ بھی پڑھیں  سرگودھا:امریکہ کا ہتک آمیز حکم نے مسلمانوں کی غیرت کو للکارا ہے