شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / مریم اور بلاول نے ابو بچاؤ تحریک چلانے کا فیصلہ کرلیا: فواد چودھری

مریم اور بلاول نے ابو بچاؤ تحریک چلانے کا فیصلہ کرلیا: فواد چودھری

جہلم(پاک نیوز) فواد چودھری کا کہنا ہے مریم نواز اور بلاول بھٹو نے ابو بچاؤ تحریک چلانے کا فیصلہ کرلیا، دونوں خاندانوں کی سیاست ختم ہو چکی ہے، نواز شریف اور زرداری نے درختوں کو بھی نہیں چھوڑا۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ماضی کے حکمرانوں نے کرپشن کی فصل کو پانی دیا جو خاردار درخت بن گئے، پورا پاکستان نیچے اور 2 خاندان اوپر جا رہے تھے، پاکستان میں صرف 2 خاندانوں نے ترقی کی۔ انہوں نے کہا سمجھوتہ ایکسپریس کے ملزمان کی رہائی بھارتی قانون کے منہ پر طمانچہ ہے، بھارتی عدالتی نظام دہشتگردوں کیلئے ڈرائی کلین مشین بن گیا، بھارتی حکومت کے منصوبے انتہا پسندی کو ہوا دے رہے ہیں۔فواد چودھری کا کہنا تھا مہاتیر محمد پاکستان تشریف لا رہے ہیں، ایک عرصہ بعد عالمی رہنما پاکستان آرہے ہیں، ماضی میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں واضح کمی اور خسارے کا سامنا رہا، پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔ انہوں نے کہا پاک سر زمین پر کسی کو سازش کی اجازت نہیں دی جائے گی، شدت پسندی کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا ہے، سیاسی، عسکری قیادت کی کتاب بھی ایک اور صفحہ بھی ایک ہے۔

یہ بھی پڑھیں  تھانہ کاہنہ نو جرائم پیشہ عناصراور منشیات فروشوں ،جواریوں کا راج ، شہری سراپا احتجاج
error: Content is Protected!!