شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / نیشنل ایکشن پلان: پی پی کا دفتر خارجہ میں بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ

نیشنل ایکشن پلان: پی پی کا دفتر خارجہ میں بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ

اسلام آباد(پاک نیوز) نون لیگ کے بعد پیپلزپارٹی نے بھی نیشنل ایکشن پلان پر دفتر خارجہ میں بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کر لیا۔ خورشید شاہ کا کہنا ہے عمران خان پارلیمنٹ کی بالا دستی ماننے کو تیار نہیں، پوری پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے۔پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے مطالبہ کیا ہے کہ بریفنگ دفتر خارجہ کی بجائے پارلیمنٹ میں دی جائے، عمران خان پارلیمنٹ کی بالا دستی ماننے کو تیار نہیں، سمجھ نہیں آتی عمران خان پارلیمنٹ سے بھاگتے کیوں ہیں، دفتر خارجہ میں بریفنگ اس لیے رکھی تا کہ عمران خان کی عدم شرکت کا ایشو نہ بنے، پارلیمنٹ میں بریفنگ ہوگی تو عمران خان کو آنا پڑے گا اور وہ آنا نہیں چاہتے۔خورشید شاہ نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر حکومت پوری پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، عمران خان کی پہلے دن سے یہی سوچ ہے کہ پارلیمنٹ کی ضرورت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں  بھلا ہے نعرۂ احتساب مگر....