شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / مفتی تقی عثمانی کی گاڑی پر فائرنگ، مفتی صاحب محفوظ، 2 شخص جاں بحق،

مفتی تقی عثمانی کی گاڑی پر فائرنگ، مفتی صاحب محفوظ، 2 شخص جاں بحق،

کراچی(پاک نیوز) کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا سوچ پھر آن ہوگیا، نیپاچورنگی اور نرسری میں گاڑیوں پر فائرنگ میں پولیس اہلکار سمیت 2 محافظ جاں بحق ہوگئے، مولانا عامر شہاب شدید زخمی جبکہ مفتی تقی عثمانی محفوظ رہے۔ ڈی آئی جی ایسٹ کے مطابق مولانا تقی عثمانی خیریت سے ہیں، نرسری شارع فیصل پر 2 گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا، مفتی تقی عثمانی پچھلی گاڑی میں تھے، دہشتگردوں نے آگے والی سیاہ گاڑی کو نشانہ بنایا، دونوں گاڑیاں دارالعلوم کورنگی کے نام رجسٹرڈ ہیں، مفتی تقی عثمانی نماز جمعہ کی امامت کیلئے جا رہے تھے۔آئی جی سندھ کا کہنا ہے گزشتہ 6 ماہ کے دوران 500 تھریٹس موصول ہوئیں، سکیورٹی اداروں نے بھرپور کارروائی کی ہے، 2 گاڑیوں پر فائرنگ کی اطلاع ہے، فائرنگ سے ایک کانسٹیبل شہید ہوا ہے، فائرنگ کے واقعہ کی تفصیلات لے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  نائجیریا میں خود کش حملے میں 45 افراد ہلاک اور متعدد زخمی