شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / مریم کی نواز شریف کو علاج کی اجازت نہ ملنے پر دھرنے کی دھمکی

مریم کی نواز شریف کو علاج کی اجازت نہ ملنے پر دھرنے کی دھمکی

لاہور(پاک نیوز) مریم نواز نے نواز شریف کو علاج کی اجازت نہ ملنے پر کل کوٹ لکھپت جیل کے باہر دھرنے کی دھمکی دے دی۔انہوں نے کہا نواز شریف کے گردوں کا مرض سنگین ہو گیا۔ میاں نواز شریف کے صحت کے معاملے پر مریم نواز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا نواز شریف کے گردوں کا مرض سنگین ہوتا جا رہا ہے، گردوں کے ٹیسٹ درست نہیں ہیں، میاں نواز شریف کے گردوں کا مرض سٹیج تین پر ہے۔انہوں نے کہا میاں نواز شریف کا یوریا اور گردوں کا لیول بہت خراب ہو گیا ہے، ڈاکٹروں کو فوری طور پر ان کے گردوں کے علاج کرنا چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیں  تاجدارختم نبوتؐ زندہ باد