تازہ ترینعلاقائی

حجرہ شاہ مقیم:سکول ٹیچر نے ٹاؤن فروخت کر کے بھاری رقم ہتھیالی

hujraحجرہ شاہ مقیم ( نامہ نگار)سکول ٹیچر نے ٹاؤن فروخت کر کے بھاری رقم ہتھیالی ،بعد ازاں قبضہ گروپ سے مل کر بروکر کو اغواء کرلیا ،سادہ کا غذت پر انگوٹھے لگوالئے اور دو لاکھ نقدی وطلائی چین وغیرہ چھین لئے ،مقدمہ درج ،تفصیلات کے مطابق حجرہ شاہ مقیم کے سکول ٹیچر مجاہد منیراسکے بھائیوں راشد منیر ،آصف منیر اور زاہد منیر پر الزام عائد کرتے ہو ئے ٹاؤن بروکر فیاض سلیم نے مقامی تھا نہ میں مقدمہ درج کر وایا ہے جس میں کہا گیاہے کہ اسے متذکر ہ اشخاص نے سید عالم عباس ،اکبر گجر وغیرہ کے ہمراہ گن پوائنٹ پر اس وقت اغواء کر لیا جب وہ لاہو ر ہا ئی کورٹ سے پیشی بھگت کر واپس آرہا تھا ملزمان نے اسے اسکی گاڑی سے اتار کر اکبر گجر کے ڈیرہ پر لے جاکر تشدد کا نشانہ بنا یا اور دو لاکھ رقم اور طلائی چین چھین لیا جسکی وجہ بیا ن کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ ملزمان ماسٹر مجاہد منیر وغیرہ نے اسکے ساتھ ٹاؤن کا معاہد ہ کر رکھا ہے اور اب ملزمان کی نیت میں لالچ وفتور آگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  تبدیلی آرہی ہے، لوگ تیار ہو جائیں،فخر الدین جی ابراہیم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker