تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:سکندرچوک میں شاہراہ عام پرمزدورں کا قبضہ،عوام ذلیل و خوار

okaraاوکاڑہ(محمد مظہررشید) سکند چوک اوکاڑہ میں شاہراہ عام پر مزدورں کا قبضہ صبح آٹھ بجے سے دس بجے تک شہریوں کے لیے یہ علاقہ نو گو ایریا میں تبدیل ہو جاتا ہے ۔گھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے ۔جبکہ صبح سکولوں کالجز اور اکیڈمی جانے والی طالبات کو بھی سخت دشورای کا سامنا رہتا ہے ۔یہاں کھڑے اوباش نوجوان ان پر آوازیں کستے ہیں جس کی وجہ سے طالبات کو شدید کوفت اور ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ سکندر چوک شہر کا مین داخلی روڈ ہے جہاں وی آئی پی موومنٹ کے علاوہ سرکاری افسران اور خریداری کے لیے آنے والے ہزاروں افراد روزانہ یہاں سے گزرتے ہیں ۔اور ان کو سخت دشواری کا سامنا رہتا ہے لیکن اس سلسلہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مقامی ضلعی انتظامیہ کی خاموشی ایک سوالیہ نشان بن کر رہ گئی ہے ۔معززین شہر ڈاکٹر ناصر محمود،ڈاکٹر نثار احمد ،ڈاکٹر شکیل رامے ،چوہدری خالد،بابر حسین ،خادم حسین ایڈووکیٹ اور دیگر نے آر پی او صاحبزادہ شہزادہ سلطان اور ڈی سی او اوکاڑہ سیف اللہ ڈوگر سے مطالبہ کیا ہے کہ مزدوروں کے اڈے کو یہاں سے فوری طور پر شہر سے باہر شفٹ کرنے کے احکامات صادر کیے جائیں جبکہ ٹریفک کی روانی براقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کی نفری کو بڑھاتے ہوئے یہاں تین سے چار اہلکار تعینات کرنے کے احکامات صادر کیے جائیں

یہ بھی پڑھیں  لاہور: ڈیمز چندے کے پیسوں سے نہیں بنتے، شاہد خاقان عباسی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker