شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / موسیقار نثار بزمی کو دنیا سے رخصت ہوئے 12 برس بیت گئے

موسیقار نثار بزمی کو دنیا سے رخصت ہوئے 12 برس بیت گئے

کراچی(نمائندہ شوبز)موسیقار نثار بزمی کو دنیا سے رخصت ہوئے  بارہ برس بیت گئے لیکن ان کی تخلیق کی گئیں لازوال دھنیں آج بھی سننے والوں کے کانوں میں رس گھولتی ہیں۔نثار بزمی انیس سو چوبیس میں بمبئی کے نزدیک خاندیش کے قصبے میں ایک مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ نثار بزمی شروع سے ہی مشہور بھارتی موسیقار امان علی خان سے متاثر تھے تاہم انہوں نے اپنے فنی سفر کا آغاز ریڈیو ڈرامے نادر شاہ درانی کی وسیقی ترتیب دینے سے کیا۔نثار بزمی کی بطور موسیقار پہلی فلم جمنا پار تھی جو انیس سو چھیالیس میں ریلیز ہوئی جس کے بعد ان کی موسیقی ہر فلمساز کی ضرورت بن گئی۔موسیقار نثار بزمی نے تقریبا چالیس بھارتی فلموں کی موسیقی ترتیب دی۔ ممبئی میں ان کا ستارہ اس قدر عروج پر تھا کہ لکشمی کانت پیارے لال جیسے موسیقار اُن کی معاونت میں کام کر چُکے تھے لیکن پاکستان فلم انڈسٹری کے معمار فضل احمد فضلی کے بلاوے پر انہوں نے بھارت چھوڑ کر پاکستان میں سکونت اختیار کرلی۔بطور موسیقار پاکستان میں پہلی فلم ایسا بھی ہوتا ہے تھی جس میں ان کے گیت محبت میں تیرے سرکی قسم ایسا بھی ہوتا ہے پر احمد رشدی اور میڈم نور جہاں نے اپنی مدھر آوازوں کے جادو جگائے۔ جس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑکرنہیں دیکھا۔ ان کی یادگار فلموں میں صاعقہ،انجمن، میری زندگی ہے نغمہ، خاک اور خون اور ہم ایک ہیں شامل ہے۔انیس سو چھیاسٹھ میں نثار بزمی نے فلم لاکھوں میں ایک کی موسیقی مرتب کی تو پاکستان کی فلمی دنیا میں موسیقی سے تعلق رکھنے والے ہر شخص پر یہ حقیقت عیاں ہو گئی کہ بمبئی کا یہ موسیقار محض تفریحاً یہاں نہیں آیا بلکہ ایک واضح مقصد کے ساتھ یہاں مستقل قیام کا ارادہ رکھتا ہے ۔موسیقار نثار بزمی کو ان کی فنی خدمات کے باعث پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت کئی دیگر ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔نثاربزمی کو نیم کلاسیکی دھنوں سے لے کر فوک اور پاپ میوزک کی دھڑکتی پھڑکتی کمپوزیشن تک کمال حاصل تھا اسی لئے محمد رفیع، احمد رشدی، مہدی حسن اور نور جہاں جیسے منجھے ہوئے گلوکاروں کے ساتھ ساتھ انہوں نے رونا لیلٰی اور اخلاق احمد جیسی آوازوں کو بھی نکھرنے اور سنورنے کا موقع دیا۔موسیقار نثار بزمی بائیس مارچ دو ہزار سات کو اس دارفانی سے کوچ کر گئے لیکن ان کی تخلیق کردہ موسیقی آج بھی کروڑوں

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : نامعلوم چوربے نظیر روڈ انڈرپاس کے قریب ڈاکٹر حسن رشید کے کلینک کے باہر سے زمیندار کی موٹر سائیکل چرا کر لے گئے