شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ورلڈ ٹی بی ڈے منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ورلڈ ٹی بی ڈے منایا جارہا ہے

اسلام آباد(پاک نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ورلڈ ٹی بی ڈے منایا جارہا ہے، دنیا کی ایک تہائی آبادی ٹی بی کا شکار ہے ہرآدھے منٹ بعد ایک انسان ٹی بی سے موت کے منہ میں چلا جاتا ہے۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج تپ دق کا عالمی دن منایا جارہا ہے،جسکا مقصد عالمی سطح پراس مہلک مرض سے متعلق آگاہی فراہم کرنا اور ایسے اقدامات کرنا ہے جس سے مرض سے مکمل چھٹکارا حاصل کیا جا سکے۔ٹی بی ایک متعدی مرض ہے جو ایک سخت جان اور مہلک جرثومے’مایکو بیکٹریم ٹیبور کلوزز‘ کے سبب لاحق ہوتا ہے،اس بیماری کا جراثیم جسم کے کسی بھی حصے پر حملہ آورہو کر اس کو متاثر کر سکتا ہے لیکن اسی فیصد صورتوں میں یہ پھیپھڑوں پر حملہ آور ہوتا ہے۔ٹی بی کا مرض پاکستان اور دیگرترقی پذیر ممالک میں خطرناک صورت اختیار کرچکا ہے، بیماری سے سب سے زیادہ متاثرہ بائیس ممالک میں پاکستان کا چوتھا نمبر ہے۔اسوقت ملک میں بیس لاکھ افراد تپ دق کے مریض ہیں جبکہ ان میں ہرسال تین لاکھ مریضوں کا اضافہ ہوجاتا ہے

یہ بھی پڑھیں  پاکستان کی تاریخ میں یہ سب سے زیادہ اندھیرے والا دورہے،عمران خان
error: Content is Protected!!