شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

لاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا، پانچ میچز کی سیریز میں کینگروز کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے، شارجہ میں شاہین پہلی ہار کا بدلہ چکانے کو بے قرار ہیں۔کینگروز کا شکار کرنے کیلئے شاہین جھپٹنے کو تیار ہیں، شارجہ میں پاکستان اور آسٹریلیا کی سیریز کا آج دوسرا ون ڈے کھیلا جائے گا جو سہ پہر چار بجے شروع ہو گا۔سنچری میکر حارث سہیل پہلے ون ڈے کی انفرادی کارکردگی دہرانے کو بے تاب ہیں، دوسری جانب آسٹریلوی کپتان ایرن فنچ پھر چھکے، چوکے مارنے کو بے قرار ہیں۔پانچ میچز کی سیریز کے پہلے ٹاکرے میں مہمان ٹیم نے گرین شرٹس کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔ پاکستان ٹیم سترہ برس سے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے کی منتظر ہے۔

یہ بھی پڑھیں  وسیم نذر چیف ایڈیٹر پاک نیوز لائیو عمرے کے سعادت حاصل کرنے کے لیے روانہ
error: Content is Protected!!